• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 66490

    عنوان: جس حافظ کا صرف یعلمون تعلمون سمجھ میں آتا ہو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں: جو حافظ تراویح میں قرآن تو صاف صاف پڑھتا ہو لیکن غنہ اخفاء مد متصل اور منفصل کا لحاظ نہ رکھتا ہوتو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہو؟ دوسرا سوال کہ جس حافظ کا صرف یعلمون تعلمون سمجھ میں آتا ہو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 66490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1089-1166/L=11/1437 (۱) یہ سب غلطیاں از قبیلِ لحن خفی ہیں جن سے نماز خفیف درجے کی کراہت کے ساتھ ہوجاتی ہے۔ (۲) اس طرح قرآن پڑھنا کہ سوائے یعلمون تعلمون کے کچھ سمجھ میں نہ آئے امر منکر ہے جو بجائے ثواب کے سبب معصیت ہے، اس طرح قرأت کرنے سے احتراز ضروری ہے۔ قال فی الدر المختار: ویجتنب المنکرات ھذرمة القرأة ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند