• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 6598

    عنوان:

    اگرسورہ توبہ رک کے پڑھی جائے یعنی رکوع رکوع کرکے تو کیا کبھی بھی بسم اللہ نہیں پڑھتے، ہر بار بسم اللہ کے بغیر شروع کریں گے یا یہ بات صرف شروع کے لیے ہے کہ آغاز میں بسم اللہ نہ پڑھی جائے؟ (۲) نماز میں جب التحیات پڑھتے ہیں تو کلمے کے وقت انگلی اٹھائی جاتی ہے ہم نے سنا ہے کہ انگوٹھے اور بیچ کی انگلی گول کرکے شہادت کی انگلی اٹھائی جاتی ہے او رپھر ان انگلیوں کا چھلا یوں ہی رہنے دیا جاتا ہے یعنی انگلیاں نہیں کھولی جاتی ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے، کیوں کہ میرے ہی خاندان کے دوسرے لوگ چھلا نہیں بناتے جب کہ ہمبناتے ہیں۔ (۳)خواتین کے سجدے میں جانے کی کیا پوزیشن ہے؟ ہم نے جو پڑھا ہے اس کے مطابق دائیں طرف پیر نکالے جاتے ہیں یعنی جسم سکوڑ کے بیٹھا جاتا ہے۔ جب کہ میری بہن عمرہ میں گئی تو جب نماز پڑھ رہی تھی تو عرب عورتوں نے آکر اسے ٹوکنا شروع کردیا کہ آپ غلط ہیں آپ جانوروں کی طرح پڑ ھ رہی ہیں آدمیوں کی طرح سجدہ کریں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ (۴) دعا مانگنے کا طریقہ کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ درود شریف اول و آخر پڑھتے ہیں ورنہ دعا عرش کے باہر ہی رک جاتی ہے۔ جب کہ میرے خاندان کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے الحمد شریف پڑھیں یعنی اللہ کی ثنا، پھر درود شریف پڑھ کر دعا مانگیں تو اول و آخر تو درود شریف نہ ہوا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1147/ د= 59/ ک

    اگر درمیان سورت سے تلاوت شروع کررہا ہے خواہ سورہٴ توبہ کی تو اعوذ باللہ پڑھنا واجب ہے اور بسم اللہ پڑھ لینا بہتر ہے، واجب نہیں ہے۔ درمیان سورت سے پڑھنے کا حکم سورہٴ توبہ کا اور دوسری سورتوں کا ایک ہی ہے۔

    (۲) آپ کا طریقہ بہتر ہے اسی کو جمہور فقہائے احناف نے اختیار کیا ہے جیسا کہ فتاویٰ شامی، التعلیق الممجد علی الموطا امام محمد میں صراحت ہے۔

    (۳) آپ نے جو پڑھا ہے اور اس پر عمل کرتی ہیں وہ درست ہے۔

    (۴) پہلے حمد وثنا کے طور پر الحمد وغیرہ پڑھ لیں پھر درود شریف پڑھ کر دعا مانگیں اس صورت میں بھی دعا درود شریف کے بعد ہوکر درمیان میں ہوجائے گی اور اسے قبولیت کا شرف حاصل ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند