• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 65222

    عنوان: کیا کوئی شخص ڈگری لئے بنا قرآن کی تفسیر پڑھا سکتاہے؟

    سوال: کیا کوئی شخص ڈگری لئے بنا قرآن کی تفسیر پڑھا سکتاہے؟ اگر وہ مکمل طورپر سمجھتاہے اور خود سے تفسیر پڑھتاہے توکیا وہ سمجھنے کے بعد کسی کو پڑھا سکتاہے؟

    جواب نمبر: 65222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1045-1103/L=10/1437

    قرآن کی تفسیر کے لیے اہل فن نے پندرہ علوم پر مہارت بتلائی ہے؛ اس لیے ایک عام آدمی کے لیے خود سے تفسیر پڑھ کر دوسرے کو پڑھانا درست نہیں اس میں غلطی کا قوی امکان ہے اور ممکن ہے کہ ہر طرح کی تفاسیر کے مطالعہ سے وہ راہِ راست سے بھی بھٹک جائے؛ اس لیے جب تک کسی مستند عالم سے اس کی نگرانی میں تفسیر نہ پڑھ لے اس وقت تک اس کے لیے دوسروں کو پڑھانے سے احتراز لازم ہے، شخصی طور پر کسی معتمد تفسیر کے مطالعہ کی گنجائش ہے اور اس میں بھی یہ ضروری ہے کہ جہاں سمجھ میں نہ آئے کسی عالم سے سمجھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند