• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 63301

    عنوان: موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ پر قرآن کی تلاوت سننا یا پھر بیان سننا اور نعت سننا کیسا ہے؟

    سوال: موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ پر قرآن کی تلاوت سننا یا پھر بیان سننا اور نعت سننا کیسا ہے؟وضاحت فرمائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 63301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-328/N=4/1437-U اگر تلاوت قرآن پاک، دینی بیانات اور نعت وغیرہ کے ساتھ کسی انسان یا جان دار کی تصویر یا میوزک وغیرہ نہ ہو تو انھیں موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ میں رکھنا اور سننا جائز ہے، البتہ جب سنا جائے تو مکمل توجہ ویکسوئی کے ساتھ اور استفادہ کی غرض اور جذبہ کے ساتھ سنا جائے، محض کانوں کی لذت کے لیے نہیں، نیز اس وقت کوئی بات چیت وغیرہ بھی نہ کی جائے، اور جس موبائل یا کمپیوٹر وغیرہ میں یہ دینی چیزیں رکھی جائیں، اس میں گانا اور جاندار کی تصاویر وغیرہ بالکل نہ ہوں تاکہ دینی چیزوں کی کسی بھی درجہ میں بے ادبی وبے اکرامی لازم نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند