• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 63058

    عنوان: یونیورسٹی كے مونوگرام پر آیت

    سوال: اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں یونیورسٹی میں ملازمت کرتا ہوں۔ ہماری یونیورسٹی کے مونو گرام کے اوپر یہ آیت لکھی ہے (یسر الانسان الا ما سعی) چونکہ قرآنی آیات کا احترام لازم ہے ۔ لیکن روزانہ سیکڑوں، ہزاروں صفحات چھپتے (پرنٹ) ہوتے ہیں جن پر وہ مونو گرام ہو تا ہے ۔ سب کا تقدس کرتا ایک بہت مشکل کام ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کے احترام میں کوئی کنجائش ہے یا نہیں : دوسرا یہ کہ آیت کو اگر ختم کیا جائے تو یہ بے ادبی تو نہیں ۔ لیکن آیت کو مونو گرام سے ہٹانا بھی ایک مشکل کام ہے ۔اس کے لئے کے براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 63058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 238-238/M=3/1437-U آیت کریمہ اس طرح ہے: وَأَنْ لَیْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَی ․ آیت کا احترام لازم ہے اگر روزانہ سیکڑوں، ہزاروں صفحات چھپنے کی وجہ سے آیت کریمہ کا ادب واحترام باقی رکھنا دشوار ہوتا ہے تو مونوگرام سے آیت کو ہٹادی جائے، اگر یہ بھی دشوار ہو تو دوسرا مونوگرام آیت کے بغیر بنوالیا جائے، اور موجودہ مونوگرام جس کے اوپر آیت لکھی ہوئی ہے، اس کو حفاظت سے رکھ دیا جائے یا محفوظ مقام پر دفن کردیا جائے جہاں بے احترامی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند