• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 62450

    عنوان: جمعتہ المبارک کی رات امام یا کسی فرد کے لیے سورة ملک پڑھنا اور لوگوں کا سننا کیسا ہے؟

    سوال: جمعتہ المبارک کی رات امام یا کسی فرد کے لیے سورة ملک پڑھنا اور لوگوں کا سننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 62450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 68-68/M=2/1437-U سورہٴ ملک کو سورہٴ منجیہ کہا گیا ہے، منجی عذاب قبر سے نجات دینے والی سورہ، یہ سورہ ہررات سونے سے پہلے پڑھنی چاہیے، جمعہ کی رات کی تخصیص نہیں ہے اور اجتماعی طور پر پڑھنے ا ور سننے کے بجائے ہرشخص کو انفرادی طور پر اس کے پڑھنے کا معمول بنانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند