• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 6161

    عنوان:

    کتابت کا نمونہ رکھنے کے لیے مکمل قرآن کریم کو اردو خط نستعلیق میں بغیر اعراب (زبر، زیر، پیش) کتابت کرانا کیسا ہے؟

    سوال:

    کتابت کا نمونہ رکھنے کے لیے مکمل قرآن کریم کو اردو خط نستعلیق میں بغیر اعراب (زبر، زیر، پیش) کتابت کرانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 6161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 943=1018/ د

     

    تھوڑا حصہ بطور نمونہ لکھنے میں مضائقہ نہیں لیکن مکمل قرآن لکھنا درست نہیں، کیوں کہ رسم خط عثمانی جو باجماع صحابہ رسم قرآنی ہے اس کا اتباع لازم وواجب ہے اس کے سوا کسی دوسرے رسم خط میں اگر چہ وہ عربی ہی کیوں نہ ہو قرآن کی کتابت جائز نہیں ہے۔ جواہرالفقہ جلد اول میں قرآن کا رسم الخط کے نام سے ایک رسالہ شامل ہے مزید تفصیل اس میں موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند