• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59414

    عنوان: قرآن کریم کے مختلف سورتوں میں مختلف جانوروں اور پرندوں کے 35نام ہیں۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا تمام مذکورہ جانور اور پرندے یا ان میں سے کوئی جانور/پرندہ جنت میں جائے گا؟

    سوال: قرآن کریم کے مختلف سورتوں میں مختلف جانوروں اور پرندوں کے 35نام ہیں۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا تمام مذکورہ جانور اور پرندے یا ان میں سے کوئی جانور/پرندہ جنت میں جائے گا؟

    جواب نمبر: 59414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 759-745/H=7/1436-U

    فتاوی محمودیہ میں ہے ”سید ا حمد حموی نے شرح الاشباہ والنظائر ص۳۹۵ میں بحوالہ شرح شرعة الاسلام حضرت مقاتل رحمة اللہ علیہ سے نقل کیا ہے کہ دس جانور جنت میں جائیں گے: (۱) ناقہٴ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ (۲) ناقہٴ صالح علیہ السلام۔ (۳) عجلِ ابراہیم علیہ السلام۔ (۴) کبشِ اسماعیل علیہ السلام۔ (۵) بقرہٴ موسی علیہ السلام۔ (۶) حوت یونس علیہ السلام۔ (۷) حمارِ عزیر علیہ السلام۔ (۸) نملہٴ سلیمان علیہ السلام۔ (۹) ہدہدبلقیس رضی اللہ تعالی عنہا۔ (۱۰) کلب اَصحاب الکہف رضی اللہ تعالی عنہم۔ (فتاوی محمودیہ: ج۵، ص:۳۷۲، مطبوعہ قدیم میرٹھ) ------------------------------------------ یہ اسرائیلی روایات ہیں، ہمارے قرآن وحدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے، اسرائیل روایات کا درجہ یہ ہے کہ ہم نہ اس کی تصدیق کرسکتے ہیں نہ ہی تکذیب کرسکتے ہیں۔ (ب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند