• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59377

    عنوان: میں نویں کلاس میں ہوں، ہم اسلامیات پڑھتے ہیں جس میں سور ة انفال (Anfal) اور سورة احزاب(Ahzaab) اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھتے ہیں تو کیا اسلامیات کی کتاب کو ہمارے لیے باوضو ہو کر چھونا ضروری ہے؟

    سوال: میں نویں کلاس میں ہوں، ہم اسلامیات پڑھتے ہیں جس میں سور ة انفال (Anfal) اور سورة احزاب(Ahzaab) اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھتے ہیں تو کیا اسلامیات کی کتاب کو ہمارے لیے باوضو ہو کر چھونا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 59377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 741-737/B=8/1436-U اگر اس میں قرآن کی عربی عبارت بھی ہے تو عربی عبارت چھونے کے لیے وضو ضروری ہے، بلا وضو قرآن کی آیات کو ہاتھ لگانا جائز نہیں اور اگر اس میں قرآن کی آیات نہیں لکھی ہوئی ہیں، صر ف اردو ترجمہ ہے تو ایسی صورت میں وضو ضروری نہیں ہے، البتہ مستحب اور بہتر ہے کہ اسلامیات کی کتابوں کو باوضو چھویا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند