• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59285

    عنوان: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے کمرے میں دیوار پر اوپر ایک وال اسٹنیڈ(طاق ) لگایا ہے جس میں میں نے قرآن مجید اور دینی کتابیں رکھی ہیں ، تو سوتے ہوئے یا بیٹھے ہوئے اس دیوار کی طرف پیر کرنا غلط تو نہیں؟ اور قبلہ رخ اگر پیر لمبائی کر کیا تو گناہ ہے ؟اور اگر دیوار پر اوپر کلمات والا فریم لگا ہو تو اس دیوار کی طرف پیر لمبائی کر نا کیا گناہ ہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے کمرے میں دیوار پر اوپر ایک وال اسٹنیڈ(طاق ) لگایا ہے جس میں میں نے قرآن مجید اور دینی کتابیں رکھی ہیں ، تو سوتے ہوئے یا بیٹھے ہوئے اس دیوار کی طرف پیر کرنا غلط تو نہیں؟ اور قبلہ رخ اگر پیر لمبائی کر کیا تو گناہ ہے ؟اور اگر دیوار پر اوپر کلمات والا فریم لگا ہو تو اس دیوار کی طرف پیر لمبائی کر نا کیا گناہ ہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 723-000/H=7/1436-U (۱) اگر وہ اسٹینڈ پیروں سے چار پانچ فٹ اونچائی پر ہے یعنی پھیلے ہوئے پیر چار پانچ فٹ نیچے رہتے ہیں تو کچھ حرج نہیں عرفاً بھی اس کو بے ادبی میں شمار نہیں کیا جاتا۔ (۲) جہت قبلہ کی طرف پیروں کا لمبا کرنا اور پھیلانا مکروہ ہے۔ (۳) اس کا حکم مثل نمبر ایک کے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند