• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 58693

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ موبائل میں قرآن کریم ڈاؤ ن لوڈ کرکے پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ موبائل میں قرآن کریم ڈاؤ ن لوڈ کرکے پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 58693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 787-758/L=6/1436-U موبائل میں قرآن کریم ڈاوٴن لوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہی ہے کہ قرآن کریم میں دیکھ کر تلاوت کی جائے اور بوقتِ ضرورت ہی موبائل میں موجود قرآن سے پڑھا جائے، واضح رہے کہ اگرموبائل میں فلم گانے وغیرہ بھرے ہوئے ہوں تو ایسے موبائل میں قرآن کریم کو ڈاوٴن لوڈ کرنا خلافِ ادب ہے، ایسے موبائل میں قرآن کریم کو نہ رکھا جائے۔ قال فی الہندیة: قرائة القرآن من الأسباع جائزة والقرائة من المصحف أحب؛ لأن الأسباع محدثة (الہندیة: ۵/۳۱۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند