• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 58635

    عنوان: تفسیر مدارک نسفی کے متعلق فرمائیں کیسی ہے؟ میں ایسی تفسیر کی تلاش میں ہوں جس میں تفسیر کے ساتھ ساتھ لفظی ترجمہ بھی سمجھایا گیا ہو۔

    سوال: تفسیر مدارک نسفی کے متعلق فرمائیں کیسی ہے؟ میں ایسی تفسیر کی تلاش میں ہوں جس میں تفسیر کے ساتھ ساتھ لفظی ترجمہ بھی سمجھایا گیا ہو۔

    جواب نمبر: 58635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 647-508/D=6/1436-U ابوالبرکات نسفی کی تفسیر مدارک التنزیل معتبر تفسیر ہے، البتہ بعض اسرائیلی روایات بھی ضمنا مذکور ہیں، جنہیں اسی درجہ پر رکھنا چاہیے، یہ تفسیر عربی زبان میں ہے، دوسری تفیر عربی زبان میں علامہ محمود آلوسی کی روح المعانی ہے، یہ بھی معتبر ومستند تفسیر ہے۔ معلوم نہیں آپ کی لیاقت کیا ہے؟ اس لیے مقامی علمائے کے مشورہ سے مذکورہ عربی تفسیر کا مطالعہ کرسکتے ہیں، جو بات سمجھ میں نہ آے ان سے جاکر سمجھ لیں۔ لیکن اگر عربی نہیں جانتے ہیں یا عالمانہ لیاقت نہیں ہے تو اردو کی معتبر ومستند تفسیر کا مطالعہ کریں (۱) تفسیر معارف القرآن ادریسی، مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ (۲) تفسیر معارف القرآن، مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ (۳) اور اگر مختصر اور عام فہم انداز کی تفسیر اور ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں تو (توضیح القرآن) آسان ترجمہ قرآن مولانا مفتی محمد ت قی عثمانی زید مجدہ کا مطالعہ فرمائیں۔ نوٹ: کسی تفسیر اور ترجمہ کے پڑھنے میں اس بات کا اہتمام ضروری ہے کہ کسی معتبر عالم کی رہنمائی میں مطالعہ کریں اور جو بات اچھی طرح سمجھ میں نہ آئے دورانِ مطالعہ اس پر نشان لگالیں، اور علیحدہ کاغذ پر نوٹ کرلیں پھر کسی وقت عالم نگراں کے پاس جاکر اسے اچھی طرح سمجھ لیں، تاکہ قرآن کے لفظ یا آیت کا غلط م فہوم ذہن میں بیٹھنے سے حفاظت رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند