• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 58000

    عنوان: کون آدمی (ناظرہ، حافظ قرآن، قاری، عالم ، مفتی) قرآن کی تفسیر کرسکتا ہے؟

    سوال: کون آدمی (ناظرہ، حافظ قرآن، قاری، عالم ، مفتی)قرآن کی تفسیر کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 58000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 491-473/L=5/1436-U

    مذکورہ بالا لوگوں میں سے صرف عالم اور مفتی بشرائط تفسیر کرسکتے ہیں؛ البتہ اگر ان کے علاوہ ناظرہ خواں، حافظ قاری وغیرہ میں سے کوئی معتبر اردو تفسیر جیسے معارف القرآن، بیان القرآن، ترجمہ شیخ الہند وغیرہ کسی عالم سے پڑھ کر اور سمجھ کر لوگوں کے سامنے پڑھ دے تو اس حد تک اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند