• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 57627

    عنوان: سورہ یاسین سے دن کا آغاز

    سوال: کیا دن کے آغاز میں سورة یاسین کی تلاوت سنت سے ثابت ہے ؟ اگر نہیں تو علما کن وجوہات کی بنا پر یہ صبح پڑھنے کا معمول بنانا تجویز کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 320-328/N=4/1436-U سنن دارمی میں حضرت عطاء بن ابی رباح رحمتہ اللہ علیہ سے مرسلاً مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص شروع دن میں سورہٴ یاسین پڑھ لے گا اسکی (دن بھر کی) جملہ ضروریات (بآسانی) پوری ہوجائیں گی۔ (مشکوة شریف ص ۱۸۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند