• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 5740

    عنوان:

    کیا موبائل پر قرآن کریم کی سورتوں کی رنگ ٹون لگوانا صحیح ہے؟ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔

    سوال:

    کیا موبائل پر قرآن کریم کی سورتوں کی رنگ ٹون لگوانا صحیح ہے؟ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 5740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 545=494/ ل

     

    رنگ ٹون کا مقصد اس بات کی اطلاع دینا ہے کہ کوئی شخص آپ سے بات کرنے کا متمنی ہے، گویا یہ دروازہ پر دستک دینے کے حکم میں ہے، اس اطلاعی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قرآن پاک یا اذان کی آواز کو استعمال کرنا بے محل ہے، بلکہ ایک درجہ میں اس سے ان مقدس کلمات کی توہین کا پہلو بھی نکلتا ہے، اسی بنا پر حضرات فقہاء نے اس طرح کے مقاصد میں کلمات ذکر کا استعمال ناجائز قرار دیا ہے، لہٰذا موبائل کی رنگ ٹون میں قرآن کی سورتوں وغیرہ کو فیڈ کرنا درست نہیں۔ موبائل میں صرف سادہ گھنٹی کی آواز ہی لگانی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند