• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 57110

    عنوان: ہر ماہ قرآن پاک ختم کرنا بہتر ہے یا ترجمہ و تفسیر سے پڑھوں اور چھ مہینے میں ختم کروں؟

    سوال: ہر ماہ قرآن پاک ختم کرنا بہتر ہے یا ترجمہ و تفسیر سے پڑھوں اور چھ مہینے میں ختم کروں؟

    جواب نمبر: 57110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 189-191/N=3/1436-U اگر آپ عالم دین نہیں ہیں تو آپ کے لیے از خود تفسیر کا مطالعہ مناسب نہیں ہے، البتہ اگر آپ کے محلہ یا شہر میں کوئی مستند ومعتبر عالم دین قرآن کی تفسیر کرتے ہوں تو ان کے درس قرآن میں شرکت کرلیا کریں، باقی آپ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام رکھیں۔ اور اگر آپ باصلاحیت عالم دین ہیں تو آپ کا تدبر وتفکر کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرنا تدبر وتفکر کے بغیر بہت زیادہ تلاوت سے افضل ہے، افضل القرائة أن یتدبر في معناہ حتی قیل یکرہ أن یختم القرآن فی یوم واحد․․․ کذا في القنیة (فتاوی عالمگیری: ۵/۳۲۷،مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند