• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 5089

    عنوان:

    مجھے وحی کی قسم کے بارے میں تأمل ہے۔ کیوں کہ میں نے کچھ لوگوں سے سنا کہ وحی صرف ایک قسم کی ہے اور یہ قرآن میں ہے اور کچھ دوسرے کہتے ہیں کہ وحی قرآن اور حدیث میں ہے۔ برائے کرم میری قرآن اور سنت کی روشنی میں رہنمائی کریں کیوں کہ مجھے اس بارے میں بہت زیادہ شبہ ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 858=38/ ب

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرموادات بھی وحی الٰہی ہیں، چنانچہ ارشاد خداوندی ہے: وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوَیٰ اِنْ ہُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ قرآن پاک وحی متلو اور حدیث وحی غیر متلو ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند