• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 3743

    عنوان:

    قرآن کریم کی موجودہ ترتیب کا اصطلاحی نام کیا ہے؟ ترتیب عثمانی، ترتیب تدوینی، ترتیب مصحفی یا کوئی اور؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیجیے۔

    سوال:

    قرآن کریم کی موجودہ ترتیب کا اصطلاحی نام کیا ہے؟ ترتیب عثمانی، ترتیب تدوینی، ترتیب مصحفی یا کوئی اور؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیجیے۔

    جواب نمبر: 3743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 96/ ب= 92/ ب

     

    ترتیب آیات یہ توقیفی ہے، البتہ ترتیب سور باجتہاد من الصحابہ ہے اور مصحف، مصحف عثمانی ہے کیونکہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے تمام امت کو ایک ہی قراء ت پر جمع کردیا ہے۔ اور یہی مصحف مروج ہے، چنانچہ علامہ سیوطی اپنی مایہٴ ناز تصنیف الاتقان في علوم القرآن میں ارقام فرماتے ہیں، والإجماع والنصوص المترادفة علی أن ترتیب الآیات توقیفي لا شبہة في ذلک انتہی (الاتقان، ج۱ ص۱۳۲، ط بیروت دارالکتب العلمیة) وأما ترتیب السور فھل ھو توقیفي أیضا أو ھو باجتھاد من الصحابة خلاف جمھور العلماء علی الثاني انتہی (الإتقان، ص:۱۳۵، ج:۱، دار الکتب العلیمة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند