• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 21420

    عنوان:

    میں ساؤتھ کوریا میں ایک طالب علم ہوں۔ میرے دوسوالات ہیں۔ (۱) کیا ہم غیر مسلمیں کو قرآن کریم دے سکتے ہیں؟(۲) کیا ہم سیگریٹ پینے کے بعد وضو کئے بغیر نمازپڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    میں ساؤتھ کوریا میں ایک طالب علم ہوں۔ میرے دوسوالات ہیں۔ (۱) کیا ہم غیر مسلمیں کو قرآن کریم دے سکتے ہیں؟(۲) کیا ہم سیگریٹ پینے کے بعد وضو کئے بغیر نمازپڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 21420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 827=633-4/1431

    (۱) بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو کوئی اور بھی مفسدہ نہ ہو، نیز کوئی ضرورت داعی ہو توگنجائش ہے۔

    (۲) منھ میں بدبو کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے، بدبو زائل کرکے ادا کی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند