• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 20877

    عنوان:

    بچے قرآن پڑھ رہے ہوں اور اذان ہو جائے تو اس وقت اذان سننا ضروری ہے یا بچے پڑھاتے رہے ۔ واضح رہے کہ ان کے پڑھنے کا وقت متعین ہے اور کم ہے۔

    سوال:

    بچے قرآن پڑھ رہے ہوں اور اذان ہو جائے تو اس وقت اذان سننا ضروری ہے یا بچے پڑھاتے رہے ۔ واضح رہے کہ ان کے پڑھنے کا وقت متعین ہے اور کم ہے۔

    جواب نمبر: 20877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):398=398-4/1431

    ضروری نہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ قرآن پڑھنا موقوف کردے اوراذان خاموشی کے ساتھ سن کر اس کا جواب دے، لا یردّ السلام ولا یسلم ولا یقرأ بل لیقطعہا ویجیب ولا یشتغل بغیر الإجابة (درمختار)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند