• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 20280

    عنوان:

     ہاروت اور ماروت کن فرشتوں کانام ہے اور ان کا ذکر قرآن پاک میں کہاں ہے؟

    سوال:

     ہاروت اور ماروت کن فرشتوں کانام ہے اور ان کا ذکر قرآن پاک میں کہاں ہے؟

    جواب نمبر: 20280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 300=58tb-3/1431

     

    ایک زمانہ میں دنیا کے اندر اور خاص کر شہر بابِل میں جادو کا بہت چرچا تھا، اس کے عجیب اثرات کو دیکھ کر کچھ جاہلوں کو اس کی حقیقت اور انبیائے کرام کے معجزات میں اختلاط واشتباہ ہونے لگا۔ کچھ لوگ جادوگروں کو مقدس اور قابل اتباع سمجھنے لگے اور کچھ لوگ جادو کو نیک کام سمجھ کر سیکھنے لگے اور اس پر عمل کرنے لگے ، تو اللہ تعالیٰ نے اس اشتباہ کو دور کرنے کے لیے بابِل میں دو فرشتے ہاروت اور ماروت کو بھیجا تاکہ وہ دونوں فرشتے لوگوں کو سحر کی حقیقت سے مطلع کریں اور لوگ جادوگروں کے اتباع سے اجتناب کریں، ان کا ذکر قرآن پاک میں سورہٴ بقرہ میں آیت نمبر ۱۰۳ میں ہے ، ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند