• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 19739

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا مولانا مودودی کی تفسیر تفہیم القرآن کا پڑھنا درست ہے، میں دیوبندی ہوں؟ نیز دیوبندی علماء ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا مولانا مودودی کی تفسیر تفہیم القرآن کا پڑھنا درست ہے، میں دیوبندی ہوں؟ نیز دیوبندی علماء ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 19739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 255=255-3/1431

    ?تفہیم القرآن میں بہت سی چیزیں جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کا اس کو پڑھنا یا سننا، اعتقادی اور عملی گمراہی وغلطی کا موجب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے پرہیز لازم ہے، ہاں جو حضرات اہل علم ہیں، کتاب وسنت کا علم باقاعدہ معتمد اساتذہ سے حاصل کرکے اس پر استحکام رکھتے ہیں، اور صحیح وغلط میں تمیز کرنے کا ان کو ملکہٴ راسخہ حاصل ہے، ان کے لیے مضر نہیں?․․․ (فتاویٰ محمودیہ)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند