• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 1953

    عنوان:

    قرأت قرآن و حفظ قرآن اور آذان کا مسابقہ اور مظاہر ہ منعقد کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    ہمارے مدرسہ کی جانب سے مختلف مقامات پر علماء کی نگرانی میں قرأت قرآن و حفظ قرآن اور آذان کا مسابقہ اور مظاہر ہ منعقد کیاجارہاہے جس میں ہر غیر شرعی کام سے بچتے ہوئے عوام میں قرآن کریم کا ذوق پیداکرناہے۔ برا ہ کر م، اس سلسلے میں جواز یا عدم جواز کے بارے میں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں تاکہ ہندوستان بھر میں ہونے والی اس طرح کی محفل منعقد کرنے والوں کو صحیح مسئلہ معلوم ہوجائے۔

    جواب نمبر: 1953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1370/ ب= 1222/ ب

     

    اگر نیک نیتی کے ساتھ محض حفظ قرآن اورتجوید کا شوق پیدا کرنے کے لیے قرآن کی تعلیم اور اس کی اشاعت کو عام کرنے کے لیے یہ مسابقہ کیا جائے، ہرقسم کے منکرات سے حتی کہ ریا، نام ونمود سے بچاجائے تواس طرح کی محفل منعقد کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، پھر علمائے کرام کی نگرانی میں ہو تو یہ مستحسن ہے اور باعث اجر و ثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند