• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 18975

    عنوان:

    مفتی صاحب میرا سوال سورہ رحمن کی آیت : [کل من علیہا فان] کے بارے میں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے بارے میں کیا ہوگا؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    مفتی صاحب میرا سوال سورہ رحمن کی آیت : [کل من علیہا فان] کے بارے میں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے بارے میں کیا ہوگا؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 18975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 167=148-2/1431

    قرآن شریف کی اس آیت اور دوسری آیتوں سے پتہ چلتا ہے پہلے صور پھونکے جانے کے بعد اللہ کے سوا تمام چیزیں فنا ہوجائیں گی اس عموم میں روضہٴ اقدس بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ اگر کسی چیز کو باقی رکھے تو یہ اور بات ہے، قال في تفسیر ابن کثیر: [یخبر تعالیٰ: أن جمیع أہل الأرض سیذہبون ویموتون أجمعون وکذلک أہل السماوات إلا من شاء اللہ ولا یبقی أحد سوی وجہہ الکریم فإن الرب -تعالی تقدس- لا یموت بل ھو الحي الذي لا یموت أبدًا قال قتادة: أنبأ بما خلق ثم أبنأ أن ذلک کلھا فانٍ] (تفسیر ابن کثیر: ۶/۶۴، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند