• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 18748

    عنوان:

    قرآن کے تیس پاروں کا نام کس نے رکھا؟

    سوال:

    قرآن میں تیس پارے ہیں ہر ایک کا الگ الگ نام ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ان کا نام کیسے رکھا گیا تھا اور کس کے زمانہ میں رکھا گیا تھا؟آیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں یہ جمع کیا گیا تھا اور ان کا نام رکھا گیا تھا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 18748

    بسم الله الرحمن الرحيم

     

    قرآن مجید کے پاروں کے مابین فصل کرنے کے لیے پارہ کے شروع کے الفاظ بطور نام بولتے ہیں۔ پارہ الم۔ پارہ سیقول، پارہ تلک الرسل، قرآن پورا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نازل ہوا، سورتوں کی اور آیتوں کی ترتیب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رکھی کئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند