• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 176704

    عنوان: کسی عام شخص کا لوگوں کو قرآن کریم کا ترجمہ وتفسیر سنانا

    سوال: کیا ایک عام آدمی "انور البیان" کاوہی اردو ترجمہ اور تفسیرگھر میں یا دوسرے لوگوں کو بیان کرسکتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 176704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:518-425/N=7/1441

    قرآن کریم کے بعض مضامین دقیق ہوتے ہیں، عام آدمی کے لیے ازخود کسی تفسیر سے صحیح طور پر سمجھ لینا آسان نہیں ہوتا اور ایسے موقعہ پر عام آدمی کا ذہن کچھ کا کچھ مطلب لے لیتا ہے؛ اس لیے عام آدمی کو از خود قرآن کریم کا ترجمہ وتفسیر پڑھنا خطرے سے خالی نہیں۔ اور دوسروں کو سنانا اور سمجھانا ڈبل ذمہ داری کا کام ہے ؛ لہٰذا اِس سے احتراز چاہیے؛ البتہ اگر کسی مستند ومعتبر عالم کی نگرانی میں قرآن کریم کا ترجمہ وتفسیر پڑھا جائے اور جہاں سمجھ میں نہ آئے ، دریافت کرلیا جائے تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند