• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 17644

    عنوان:

    سورہ واقعہ کی کیا فضیلت ہے یہ سورہ کب پڑھنی چاہیے؟

    سوال:

    سورہ واقعہ کی کیا فضیلت ہے یہ سورہ کب پڑھنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 17644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1747=1747-11/1430

     

    عن ابن مسعود رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من قرأ سورةَ الواقعة في کل لیلةٍ لم تُصبہ فاقة أبدًا وکان ابن مسعود یأمر بناتہ یقرأن بہا کل لیلة رواہما البیہقي في شعب الإیمان․ ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ہرشب میں سورہٴ واقعہ پڑھتا ہے وہ کبھی بھی فاقے کی حالت کو نہیں پہنچتا، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی لڑکیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ ہرشب میں یہ سورت پڑھا کریں۔ (ان دونوں روایتوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے) مغرب اور عشاء کے درمیان یہ سورت پڑھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند