• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 175599

    عنوان: بالترتیب قرآن کی تلاوت کے دوران اگر سفر ہوجائے تو از سر نو پڑھنا چاہیے یا آگے سے پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: قرآن پڑھنا شروع کیا اور پھر کچھ دنوں کے لیے سفر میں چلا گیا اور تو کیا دوبارہ قرآن کو اسی جگہ سے پڑھ سکتے ہیں جہاں پڑھنا بند کیا تھا؟

    جواب نمبر: 175599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:366-298/N=5/1441

    سفر وغیرہ کی وجہ سے یومیہ معمولات کا سلسلہ بند نہیں کرنا چاہیے اگرچہ اُس کی مقدار کم کردی جائے، بالکل ناغہ نہیں کرنا چاہیے، ناغہ سے برکت ختم ہوجاتی ہے ؛ لہٰذا اگر آپ کا یا کسی بھی شخص کا یومیہ بالترتیب قرآن پاک کی تلاوت کا معمول ہے تو وہ سفر میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ اور اگرکبھی کسی عذر سے سفر میں جاری نہیں رکھا جاسکا تو واپسی میں از سر نو پڑھنے کی ضرورت نہیں، جس سورت یا رکوع تک پڑھا تھا، اُس سے آگے پڑھنے میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند