• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174655

    عنوان: موبائل پر قرآن کریم پڑھنا کیسا ہے

    سوال: موبائل میں قرآن کریم کا اپلیکیشن آتا ہے تو کیا ہم موبائل میں قرآن کریم کی تلاوت کر سکتے ہیں اور اگر ہم تلاوت کریں گے تو کیا ہمیں تلاوت کا ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 174655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:310-255/L=4/1441

    بہتر تو یہی ہے کہ مصحف میں دیکھ کر قرآن کی تلاوت کی جائے ؛تاہم اگر آدمی سفر وغیرہ میں ہو اور وہ چاہے کہ موبائل سے دیکھ کر قرآن کی تلاوت کرے تو اس کی بھی گنجائش ہے اور ان شا ء اللہ اس کو تلاوت کا ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند