• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 174419

    عنوان: راستہ كے سامنے بیٹھ كر تلاوت كرنا؟

    سوال: ہم اگر قرآن مجید کی تلاوت کر رہے ہیں اور ہمارے سامنے راستہ ہے اور اس راستے سے لوگ آتے جاتے ہیں تو وہاں پر بیٹھ کرتلاوت کرنا صحیح ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 174419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 225-180/D=03/1441

    قرآن شریف کی تلاوت کرنے کے آداب میں سے ہے کہ تنہائی کی جگہ میں جہاں شور و غل نہ ہو یکسوئی کے ساتھ تلاوت کی جائے۔

    ایسی جگہ تلاوت کرنا جہاں شور و شغب ہو رہا ہو یا لوگوں کا آنا جانا ہو رہا ہو خلاف ادب ہے لیکن اگر کسی ضرورت یا مجبوری کے تحت ایسی مشغول جگہ میں بیٹھنا ہو جائے تو تلاوت کرنے میں حرج نہیں قلب کو یکسو رکھنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند