• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173108

    عنوان: موبائل کی رِنگ ٹون میں قرآن کریم کی کوئی دعا لگانا ؟

    سوال: کا لر ٹون موبائل پر لگا نا جس میں کوئی قرآن کریم کی دعا ہو اور اس میں میوزک نہ ہو تو اس کو لگا نا کیسا ہے؟ اور لب پے آتی ہے دُعا کی تمنا میری جس میں ہلکی سی میوزک رہتی ہے اس کو لگا نا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 173108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:40-73/sd=2/1441

     (۱)موبائل کی رِنگ ٹون میں قرآن کریم کی کوئی دعا لگانا جائز نہیں ہے، سیدھی سادی گھنٹی لگانی چاہیے، فقہائے کرام نے ذکر اللہ کو اعلام کے لیے استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے۔(۲) میوزک پر مشتمل دعا لگانا بھی درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند