• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 171209

    عنوان: کیا لڑکیاں پورا قرآن پاک حفظ نہیں کرسکتیں؟

    سوال: لڑکیوں کو کتنا پارہ حفظ کرنے کی اجازت ہے؟اگر کوئی کہے کہ لڑکیاں صرف پندرہ پارہ تک حفظ کر سکتی ہیں مکمل قرآن شریف نہیں کیا یہ درست ہے؟وضاحت فرما دیجئے۔

    جواب نمبر: 171209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:897-737/N=11/1440

    جس طرح لڑکے قرآن پاک حفظ کرسکتے ہیں، اسی طرح لڑکیاں بھی قرآن پاک حفظ کرسکتی ہیں، شریعت میں حفظ قرآن پاک کے باب میں لڑکا،لڑکی کا فرق نہیں ہے۔ اور اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ لڑکیاں صرف پندرہ پارے حفظ کرسکتی ہیں، مکمل قرآن پاک نہیں تو اس کی بات بے دلیل ہے؛ البتہ چوں کہ لڑکیاں بلوغ کے بعد ایام حیض میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرسکتیں، تراویح یا نوافل میں قرآن پاک نہیں سناسکتیں اور شادی کے بعد شوہر اور بچوں کی ذمہ داریاں اور ان کے مسائل عام طور پر کثرت تلاوت سے مانع ہوتے ہیں؛ اس لیے جو بچیاں ذہین اور با ذوق ہوں، صرف انھیں مکمل قرآن پاک حفظ کرانا چاہیے؛ ورنہ صرف پارہ عم، سورہ یاسین ، سورہ واقعہ اور سورہ ملک وغیرہ حفظ کرانے پر اکتفا کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند