• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170025

    عنوان: محراب كی طرف الماری كی جگہ پر قرآن كریم ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: مسجد کی دیوار پر محراب کے دونوں جانب دائیں اور بائیں الماریوں کی جگہ ہے لیکن الماریاں نہں اور وہاں قرآن رکھنا حضرت مسجد کی دیوار پر یعنی محراب کے دونوں جانب دائیں اور بائیں مسجد کی انتظامیہ نے قرآن رکھنے کے لئے الماریوں کی جگہ رکھی ہے اور یہ جگہ جہاں الماریاں بنائی جائیں گی یعنی جو تھوڑی سے بچی ہوئی ہے وہ اتنی نیچے کی طرف ہے کہ جب ہم کھڑے ہوں اور ہماری کمر جب محراب کی طرف ہوتی تو قرآن کی بے ادبی ہوتی ہے کیوں کہ پیٹھ اور وہ جگہ جہاں قرآن رکھے ہیں ایک برابر ہوتے ہیں کیوں کہ اس جگہ پر قرآن رکھے ہوئے ہیں تو کیا اس جگہ پر جہاں قرآن مجید رکھے ہوئے ہیں اس کے آگے کوئی پردہ لگا دیاجائے یا لٹکا دیا جائے تاکہ قرآن کی بے ادبی نہ ہو جب تک وہ الماریاں تو حضرت کیا ایسا کرنا ٹھیک ہو گا مہربانی کرکے آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کردیں امید ہے آپ سمجھ جائیں گے سمجھانے کوشش تو کی ہے تاکہ ہمیں بتا سکیں کہ ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے تاکہ قرآن کی بے ادبی نہ ہو۔

    جواب نمبر: 170025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:794-692/sn=8/1440

    صورت مسئولہ میں اگر پردہ لگا دیا جائے تو اچھا ہے؛ لیکن فی نفسہ محراب کی طرف الماریوں کی جگہ(یعنی جہاں آئندہ الماریاں بنائی جائیں گی) پر قرآن کریم رکھنے کی شرعا گنجائش ہے، مسجد سے نماز پڑھ کر دروازے کی طرف آنے والوں کی کمر قرآن کریم کی طرف پڑنے میں کوئی ایسی خاص بے ادبی نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے اسے ممنوع قرار دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند