• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 169635

    عنوان: جسے مذی کے قطروں کی شکایت ہو كیا وہ موبائل فون پر قرآن پڑھ سکتا ہیں ؟

    سوال: (۱) کیا کسی شخص کو اگر مذی کے قطروں کی شکایت ہو اور وہ ناپاک رہتا ہو موبائل فون پر قرآن پڑھ سکتا ہیں ؟ (۲) جب میں غسل کر لیتا ہوں یا وضو کر لیتا ہوں یا پاک رہتا ہوں تب میرے عضو تناسل کا سوراخ پھیل جاتا ہے اور سوراخ کے اندر کا حصہ کپڑے میں لگ جاتا ہے تو کیا میرا وضو ٹوٹ جائیگا اور کپڑا ناپاک ہو جائیگا ؟ میرے ساتھ یہ بار بار ہوتا ہیں (۳) منی کے خروج کے بعد غسل کر لیتا ہوں اور پھر سوراخ کے اندر بچا ہوا منی باہر نکل جاتا ہیں تو کیا پھر سے غسل کرنا پڑیگا یا وضو کافی ہوگا ؟ (۴) منی کے خروج کے بعد استنجا کر لیتا ہوں غسل سے پہلے پھر سے سوراخ کے اندر بچا ہوا منی باہر نکل جاتا ہیں پھر استنجا کر لیتا ہوں غسل سے پہلے پھر جوش کی وجہ سے مذی کا قطرا یا بچا ہوا منی کا قطرا باہر نکل جاتا ہیں ایسے کرتے کرتے بہت وقت ہو جاتا ہے اور نمازے بھی قضا ہو جاتی ہیں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 169635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:647-798/sd-11/1440

    (۱) جی ہاں! مذکورہ شخص موبائل پر قرآن پڑھ سکتا ہے، لیکن اگر وہ معذور شرعی نہیں ہے، تو اسکرین پر نظر آنے والے قرآن کو ہاتھ سے مس کرنا جائز نہیں ہوگا۔

    (۲) محض کپڑے کے مس ہونے سے وضوء نہیں ٹوٹے گا اور کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔

    (۳، ۴) اگر ہمبستری کے فوراً بعد غسل کیاجائے اور غسل کے بعد منی کے قطرے نکلیں تودوبارہ غسل کرنا ضروری ہوگا اور اگر پیشاب کرلینے یا سوجانے یا کچھ دور چل لینے کے بعد غسل کیا، پھر منی کے قطرات نکلے، تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہ ہوگا۔

    ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شہوةٍ بعید الاغتسال عندہما خلافاً لہ فلو خرج بقیة المنی بعد البول أو النوم أو المشی لایجب الغسل اجماعاً۔ (البحرالرائق: ۱۰۳/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند