• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 169292

    عنوان: قرآن ریکارڈنگ کے ذریعہ سننا

    سوال: قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے کہ جب قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو اور غور سے سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس آیت کا اطلاق اس صورت میں بھی ہو گا کہ جب آڈیو کیسٹ یا سی ڈی یا کمپیوٹر یا ٹی وی کے ذریعہ قرآن کی تلاوت سنی جا رہی ہو؟

    جواب نمبر: 169292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 715-665/M=07/1440

    ریکارڈ شدہ قرآن چونکہ براہ راست تالی کی آواز نہیں اس لئے احکام میں دونوں کے درمیان فرق ہے اس کے باوجود اگر آڈیو کیسٹ یا سی ڈی یا کمپوٹر کے ذریعہ قرآن کی ریکارڈنگ بج رہی ہو اور آدمی کسی عمل میں مشغول نہیں ہے اور اسے کوئی عذر بھی نہیں ہے تو بہتر یہی ہے کہ توجہ سے سنے اور اپنی طرف سے بے التفاتی نہ برتے ہاں عذر ہے تو اور بات ہے، اور ٹی وی آلہ لہو ہے اس کو دیکھنے اور اس کے ذریعہ قرآن سننے سے احتراز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند