• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168793

    عنوان: سواری کی حالت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    سوال: سلام مسنون کے بعد گزارش ہے کہ ٹرین یا بس وغیرہ میں سواری کرتے وقت اگر کوئی شخص ایک ہی آیت سجدہ کو مکرر تلاوت کرے تو اس پر ایک ہی سجدہ واجب ہوگا یا تکرار آیت سے تکرار سجدہ واجب ہوگا ۔برائے مہربانی جواب سے مستفید فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 645-562/M=06/1440

    چلتی ٹرین یا بس میں سفر کرتے ہوئے اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک ہی آیت سجدہ کو مکرر تلاوت کرے تو اس سے ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ وشرط التداخل: اتحاد الآیة واتحاد المجلس: حتی لو اختلف المجلس واتحدت الآیة لا تتداخل، ولو تبدل مجلس التالي، یتکرر الوجوب علیہ ․․․․․․ وسیر السفینة لا یقطع المجلس الخ (ہندیة: ۱/۱۹۴، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند