• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 168736

    عنوان: كسی كے پیچھے بیٹھ كر تلاوت كرنا؟

    سوال: مفتی صاحب معلوم یہ کرنا ہے کہ بعض مدارس میں بچے قرآن کے ترجمہ کے گھنٹے میں اس طور پر بیٹھتے ہیں کہ پہلے صف والوں کی پشت دوسرے صف کے قرآن پاک کے سامنے ہو تی ہے تو کیا یہ بے ادبی میں داخل نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 168736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:649-607/L=07/1440

    ادب تو یہی ہے کہ ایسی جگہ قرآن کی تلاوت نہ کی جائے کہ اسی کے سامنے کوئی پشت کرکے بیٹھا ہوا ہو ؛تاہم حرج وپریشانی کے وقت جیسا کہ کبھی مساجد میں بھیڑ کی صورت میں اس کی رعایت ممکن نہیں ہوپاتی اگر اسی حالت میں تلاوت کرلی جائے تو مضائقہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند