• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 167781

    عنوان: موبائل سے قرآن كریم ڈِلٹ كرنا؟

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ موبائل سے قرآن کریم ڈیلیٹ کرناشریعت کی روسے جائزہے یانہیں ؟ ادام اللہ فیوضکم ۔ (بینوابالصواب تتؤاجروابالثواب)

    جواب نمبر: 167781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 420-321/SN=05/1440

    بہ وقت ضرورت (مثلاً لوڈ زیادہ ہونے پر یا وائرس وغیرہ آنے پر) موبائل سے قرآن کریم کی فائل ڈلیٹ کرنا شرعاً جائز ہے، یہ بے ادبی میں داخل نہیں ہے۔ مستفاد: ولو کان فیہ اسم اللہ أو اسم النبي- صلی اللہ علیہ وسلم- یجوز محوہ لیلف فیہ شيء (درمختار مع الشامی: ۹/۵۵۵، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند