• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 166640

    عنوان: قرآن پڑھانے کے بعد فیس لے سکتے ہیں تو تراویح میں کیوں منع کیا گیا؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر قرآن پڑھانے کے بعد فیس لے سکتے ہیں تو تراویح میں کیوں منع کیا گیا؟کچھ مولانا کہتے ہیں ٹائم کی فیس لیتے ہیں تو اس لحاظ سے تراویح میں بھی تو ہم ٹائم دیتے ہیں، یا پھر یہ کہ اگر تراویح عبادت ہے تو قرآن پڑھانا بھی تو عبادت ہے نا؟ وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 166640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 256-210/M=2/1440

    دوسروں کو قرآن سکھانا یہ تعلیم قرآن ہے اور تراویح میں قرآن سنانا یہ قرأت محضہ ہے فقہاء کرام نے تعلیم قرآن پر فیس (اجرت) لینے کو ضرورةً جائز قرار دیا ہے تاکہ ضیاع قرآن لازم نہ آئے، تراویح میں قرآن سنانا یہ تعلیم نہیں بلکہ قرأت مجردة ہے نیز یہاں ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے تراویح میں قرآن سنانے پر اجرت لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند