• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 166619

    عنوان: كیا بغیر وضو قرآن پڑھنا درست ہے؟

    سوال: کیا میں قرآن بغیر وضو کے پڑھ سکتاہوں؟ مجھے گیس (ریاح کے خروج ) کا مسئلہ درپیش ہے، صبح کے وقت میں وضو کرکے آفس جاتاہوں ، لیکن راستے میں ہی گیس کی وجہ سے میرا وضو ٹوٹ جاتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا میں کمپوٹر میں بغیر وضو کے قرآن پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 166619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 196-183/D=3/1440

    پی ڈی ایف سے بلا وضوء تلاوت کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ؛ البتہ اسکرین پر جس وقت قرآنی آیات نظر آتی ہوں، اس وقت ہاتھ نہ لگائیں؛ اس لئے کہ یہاں اگرچہ درمیان میں شیشہ حائل ہے لیکن وہ بظاہر منفصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند