• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 166521

    عنوان: كیا آیتِ سجدہ كی تفسیر یا ترجمہ سے سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص قرآن مجید کی سجدہ والی آیت کا ترجمہ یا تفسیر کرے تو کیا ترجمہ و تفسیر پڈنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگا

    جواب نمبر: 166521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:195-146/sd=2/1440

    جی نہیں! محض ترجمہ یا تفسیر پڑھنے یا سننے والے پر سجدہٴ تلاوت واجب نہیں ہوگا، ہاں اگر ترجمہ یا تفسیر کرتے ہوئے آیت سجدہ پڑھی یا سنی جائے گی تو سجدہٴ تلاوت واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند