• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 166404

    عنوان: موبائل میں قرآن کریم کے ساتھ ساتھ فحش گانے اور تصویریں رکھنا

    سوال: کیا جس موبائل میں فحش گانے یا تصویریں یا ویڈیو ہوں اس موبائل میں قرآن رکھ سکتے ہیں اور پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 166404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:138-107/sn=3/1440

    موبائل میں فحش گانے یا تصویریں یا ویڈیوز رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، انھیں ڈلیٹ کرنا ضروری ہے، جس موبائل میں اس طرح کی فحش چیزیں ہوں اس میں قرآنِ کریم نہ رکھنا چاہیے؛ باقی اگر کسی نے رکھ دیا اور اس میں تلاوت کرلیا تو تلاوت کا ثواب ان شاء اللہ مل جائے گا بہ شرطے کہ آدابِ تلاوت ملحوظ رکھ کر تلاوت کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند