• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 166014

    عنوان: کئی لوگوں کا مل کر قرآن کریم پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ پندرہ دن پہلے ہماری نانی محترمہ کا انتقال ہوگیا تھا اور ہم سب ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن پڑھ کر بخش رہے ہیں ، ہماری نانی کی پانچ بیٹیاں ہیں ، ہماری بڑی خالہ نے یہ طے کیا کہ سب اپنے گھروں میں رہتے ہوئے قرآن پڑھے اور اتنا اتنا پارا پڑھنے کے لیے مقرر کردیا ، کیا قرآں پڑھنے کا یہ طریقہ صحیح ہے ثواب پہنچانے کے لیے ؟ مسئلہ یہ ہے کہ کوئی پہلا شروع کرے ، کوئی بیچ سے ، کسی کو خبر نہیں ،بس آخر میں ایک قرآن ختم کرنے کے بعد ایصال ثواب کردینا طے کیا ہے، آپ سے گذارش ہے کہ آپ ہمارے اس مسئلہ کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 166014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:187-168/L=2/1440

    اگر میت کے اعزاء اقرباء اپنے اپنے طور پر قرآن کی تلاوت کرکے اس کا ثواب مرحوم کو پہونچادیں تو ان شاء اللہ اس کا ثواب مرحوم کو پہونچ جائے گا اور اگر اس نیت سے کہ مکمل قرآن ختم ہوجائے باہم پاروں کی تقسیم کرلی جائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند