• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 165764

    عنوان: مجھے قرآن کی بے ادبی کے وسوسے آتے ہیں

    سوال: مجھے قرآن کی بے ادبی کے وسوسے آتے ہیں جیسے اگر تھوڑی سی ڈسٹ(دھول ) لگ جائے قرآن پر یا کسی نے قرآن کی آیت دیوار پر لگا رکھی ہے جہاں اس پر گرد لگ جائے اور یا کسی کی سیگریٹ کی دکان پر قرآن کی آیت دیوار پر لگی ہو تو مجھے لگتاہے کہ میں انہیں سمجھادوں پر اگر سمجھا نہیں پاتا تو مجھے لگتاہے کہ میں نے بے ادبی کی ہے قرآن کی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 127-104/M=2/1440

    اگر آپ کے پاس موجود قرآن شریف پر دھول (گرد ) لگ جائے تو اسے صاف کردیا کریں اور اگر کسی دوسرے شخص نے اپنے مکان یا دوکان کی دیوار پر قران کی آیت لگارکھی ہے اور اس پر غبار لگ گیا ہے تواسے حکمت و نرمی سے بتادیں کہ وہ اسے صاف کرلے اگر کسی وجہ سے آپ نہیں بتاسکے تو آپ کی جانب سے یہ قرآن کی بے ادبی نہیں کہلائے گی ، یہ صاحب مکان یا دوکان والے کی کوتاہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند