• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 16565

    عنوان:

    ریڈیو یا کیسٹ پر قرآن کی تلاوت سننے سے ثواب ملتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ملتاتو ریڈیو یا کیسٹ پر گانے یا ٹی وی پر فلم دیکھنے یا سننے سے گناہ کیوں ملتا ہے؟ میں نے تحقیق کی ہے لیکن واضح جواب نہیں ملا۔ برائے کرم واضح او رمفصل جواب اور حوالہ بھی پیش کریں۔ جواب کا منتظر ہوں۔ میرے لیے خصوصی دعا کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1600=1482-10/1430

    ریڈیو یا کیسٹ کی آواز صدائے بازگشت مانی گئی ہے، اس لیے کیسٹ پر قرآن سننے سے کوئی ثواب نہ ملے گا۔ رہا گانا تو یہ خواہ کیسٹ پر ہو یا اصل آواز میں ہو ہردو صورت میں اس سے دلوں میں ہیجان اور شہوت پیدا ہوتی ہے، اور یہ معصیت کا ذریعہ بن جاتا ہے، اس لیے اس کے سننے میں گناہ ہی گناہ ہے، خواہ کیسٹ پر سنے یا اصل آواز میں سنے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند