• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 165197

    عنوان: تلاوت كرنا اور اس كو یاد كرنا دونوں میں كونسا عمل افضل ہے؟

    سوال: جناب، ایک سوال یہ ہے کہ تلاوت کرنا اور قرآن کو یاد کرنا، ان دونوں میں کونسا عمل افضل ہے؟ اگر ایک آدمی تلاوت کر رہا ہے او ردوسرا آدمی قرآن کریم کو یاد کر رہا ہے تو ان دونوں میں کس کا عمل افضل ہوگا؟

    جواب نمبر: 165197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-31/M=1/1440

    قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اس کا یاد کرنا (حفظ کرنا) دونوں ہی مطلوب اور اہم ہیں، جس کو یاد ہے اس کو تلاوت کا اہتمام کرنا چاہئے اور جس کو یاد نہیں ہے اس کو پہلے کم ازکم اتنا حصہ یاد کرلینا ضروری ہے جس سے نماز صحیح ہو جائے اور اس سے زائد جتنا یاد کرسکے بہتر ہے اور یاد کرتے ہوئے تلاوت کا معمول بھی رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند