عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

India

سوال # 164218

کیا گھریلو کام کرتے وقت میں قرآن پاک کو موبائل یا ریکارڈر پر سننا یا نعت و اشعار کا سننا یا اسلامی بیانات کا سننا صحیح ہے؟

Published on: Aug 12, 2018

جواب # 164218

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1236-1029/N=11/1439



افضل وبہتر تو یہی ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت ، نعت ودینی اشعار اور دینی ومعتبر بیانات کے وقت آدمی پورے طور پر فارغ ہوجائے اور ہمہ تن توجہ وانہماک کے ساتھ سنے ؛ کیوں کہ قرآن پاک کی تلاوت اور دینی بیانات وغیرہ کا کامل فائدہ توجہ وانہماک کے ساتھ سننے کی صورت ہی میں ہوتا ہے ؛ لیکن اگر کوئی شخص گھریلو کام کاج کے دوران اپنے آپ کو تلاوت وغیرہ کی طرف اچھی طرح متوجہ رکھ سکتا ہو تو گھریلو کام کاج کرتے ہوئے بھی تلاوت قرآن پاک ، نعت ودینی اشعار اور دینی ومعتبر بیانات سن سکتا ہے ۔ اور اگر ایسا نہ ہوسکے تو تلاوت وغیرہ کے ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ فارغ اوقات میں یکسوئی کے ساتھ تلاوت وغیرہ سنی جائے اگرچہ صرف دس، پندرہ منٹ سنی جائے ۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات