• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162988

    عنوان: چارپائی پر بیٹھ کر قرآن کو رحل پر رکھ کر تلاوت کرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ زید کھاٹ یعنی چارپائی پر بیٹھ کر قرآن کو رحل پر رکھ کر تلاوت کرتا ہے، عمر نے جب اس کو اس طرح دیکھا تو عمر نے کہا کہ شرعاً غلط ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ دونوں میں سے کس کاعمل صحیح ہے؟ براہ کرم، حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1231-1056/D=10/1439

    چارپائی پر بیٹھ کر رحل پر قرآن شریف رکھ کر پڑھنا جائز ہے۔ بظاہر اس میں بے ادبی کی کوئی بات نہیں ہے۔ عمر نے کس بنیاد پر کہا کہ شرعاً یہ غلط ہے؟ اگر وہ عالم ہے تو اس سے مسئلہ مع حوالہ لکھواکر یہاں بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند