• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162899

    عنوان: تراویح کی اجرت لینا کیسا ہے

    سوال: اس وقت واٹس آپ پر ایک میسج گردش کر رہا ہے مفتی زرولی خان صاحب کا کہ حافظ قرآن کو مالا مال کرو اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپیہ دو اور وہ بخاری سے ثابت کر رہے ہیں اوردوسری طرف مفتی طا رق مسعود صاحب فر ما رہے ہیں کہ تراویح کی اجرت لینا حرام ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1108-965/D=10/1439

    مفتی طارق مسعود صاحب کی جو بات آپ نے نقل کی وہ درست ہے تراویح میں قرآن سناکر پیسے لینا ناجائز ہے، دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کا بھی یہی فتوی ہے تفصیل کے لیے مدلل مفصل فتوی ”معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت“ ملاحظہ فرمائیں جو رسالہ کی شکل میں مکتبہ دارالعلوم دیوبند سے طبع ہوچکا ہے اور دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند