• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 162230

    عنوان: ختم تراویح كے موقع پر مسجد كے لاؤڈاسپیكر سے چندہ كرنا؟

    سوال: میرے محلے کی مسجد میں جب ختم تراویح ہوتی ہے تو صبح سے لیکر شام تک مسجد کے لاوڈ اسیکر سے چندہ ہوتا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 162230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1204-972/sd=10/1439

    لاوٴڈ اسپیکر سے چندہ کی مروجہ شکل قابل ترک ہے،اس میں مختلف مفاسد پائے جاتے ہیں ، چندہ کی دوسری کوئی مناسب شکل اختیار کرنی چاہیے جس میں محلہ والوں کا حرج نہ ہو اور ریا اور شہرت سے بھی حفاظت رہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند